d
menu
 
h
Pattern of Shareholding

بورڈ آف ڈائریکٹرز

 
 
( شاہد حامد پراچہ( چیئرمین

شاہد حامد پراچہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ اور ری اون انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، اینگرو پاورجین لمیٹڈ اور اینگرو پاورجین قادرپور لمیٹڈ کے بورڈز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ اور داؤد فاؤ نڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔.

انھوں نے یونیورسٹی آف سیلفرڈ، یو کے سے الیکٹریکل انجینیئرنگ میں گریجویشن کی ہے۔ داؤد گروپ میں کام کرنے سے قبل وہ آئی سی آئی پی ایل سی کے پاکستان آپریشنز میں ایک طویل عرصے تک مختلف سینیئر عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یوکے میں موجود بنیادی ادارے میں بھی بین الاقوامی سطح پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ پاکستان سوسائٹی فار ہیومن ریسورسز مینیجرز کے بانی رکن بھی ہیں۔ وہ کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ کے تعاون سے قائم کردہ کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹیو کے پہلے سی ای او بھی رہے ہیں۔

 
( انعام الرحمان (چیف ایگزیکٹیو
انعام الرحمان داؤد لارنس پور لمیٹڈ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ اور ری اون انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ ٹریننگ، ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ، بزنس ڈیویلپمنٹ اور ریٹیل مینیجمنٹ کے حوالے سے ان کا شمار ملک کے بہترین پیشہ ور افراد میں ہوتا ہے۔ وہ لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز کے معاون استاد بھی رہے ہیں۔ انھوں نے یو ای ٹی، لاہور سے الیکٹریکل انجینیئرنگ میں بی ایس اور لمز سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔
 
( حسن رضا الرحیم (ڈائریکٹر
حسن رضا صاحب پیشہ ورانہ طور پر نہایت کامیاب انسان ہیں۔ انھیں بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں تیس سال سے زائد کا بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے۔ اس وقت رحیم صاحب داؤد گروپ چیئرمینز آفس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور انچارج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیان لمیٹڈ کے علاوہ وہ داؤدہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ، داؤد لارنس پور لمیٹڈ اور کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹیو کے بورڈز میں بھی شامل ہیں۔
وہ مختلف بین الاقوامی بینکوں میں سینیئر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور انھوں نے نئے بزنس انیشی ایٹیوز کے اطلاق اور اہم کلائنٹ کوریج پلیٹ فارمز کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جے پی مورگن میں ملازمت کے دوران انھوں نے بحرین ، قطر اور سعودی عرب میں گلوبل کارپوریٹ بینک قائم کیا اور اس کی سربراہی کی۔ اس سے قبل وہ پاکستان میں سینیئر کنٹری آفیسر تھے اور سنگاپور میں موجود ریجنل کارپوریٹ فائنانس ٹیم میں بھی شامل تھے۔ انھوں نے ٹیلی کام، ایئر لائنز، او اینڈ اے ایم او؛جی اور پیٹروکیمیکل انڈسٹریز میں بڑے اور پیچیدہ ایم اینڈ اے ٹرانزیکشنز اور پرائیویٹائزیشنز نہ صرف شروع کیں بلکہ ان کی سربراہی بھی کی جن میں شامل ہیں: 5.0 بلین کے ساورن ڈیٹ اور 2.0 بلین امریکی ڈالرز سے زائدکے بانڈ اشوز۔
رحیم صاحب مشرق بینک پی ایل سی، اے این زی گرنڈ لیز بینک پی ایل سی اور ایگزون کیمیکل پاکستان لمیٹڈمیں بھی کام کرچکے ہیں۔ وہ زیورخ، سنگاپور، بحرین اور دبئی میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ انھوں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف ڈیلاویر سے ڈگری حاصل کی ہے۔
 
شفیق احمد
شفیق احمد نے 2007 میں داؤد گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ گروپ کے مختلف اداروں میں سینیئر عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ اس وقت وہ کمپنی کے مالی معاملات کی نگرانی کررہے ہیں اورہولڈنگ کمپنی کی سطح پر چیف فائنانشل آ فیسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ وہ سیان لمیٹڈ، داؤد لارنس پور لمیٹڈاور ری اون انرجی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے تربیت یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اے صمد داؤد
صمد داؤد سیان اور داؤد کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ وہ داؤدہرکولیس کیمیکلزلمیٹڈ، اینگروکارپوریشن لمیٹڈ، اینگروفرٹیلائزرزلمیٹڈ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ، ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز(پرائیویٹ) لمیٹڈ، ساچ انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور پیبلز(پرائیویٹ) لمیٹڈکے بورڈز میں بھی ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
 
شہزاد ہ داؤد
شہزاد ہ داؤد اینگروکارپوریشن لمیٹڈ، اینگرو آساہی پولیمر کیمیکلز لمیٹڈ، اینگروکیمیکلز پاکستان لمیٹڈ، اینگرو فوڈز(پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈکے بورڈز کے رکن ہیں۔ وہ داؤد فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ انھوں نے ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں ماسٹرز کے ساتھ ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے انھیں اپنے شعبے میں ہمہ جہت حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔
 
جاوید عبدالغنی
ڈاکٹر جاوید غنی نے ایم آئی ٹی اور وارٹن اسکول (یونیورسٹی آف پینسلوانیا) سے کمپیوٹر سائنس اور مینیجمنٹ کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔وہ 1992 سے 2012 تک لمز میں پروفیسر رہے ہیں جہاں وہ اسٹریٹیجی اور مارکیٹنگ پڑھاتے تھے۔انھوں نے سلیمان داؤد اسکول آف بزنس میں ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور ایکسپورٹ مارکیٹنگ میں ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ چیئر کے حامل رہے ہیں۔ لمز سے قبل وہ لو این اسکول آف مینیجمنٹ، ایم آئی ٹی، کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز اور وسیٹرن مشی گن یونیورسٹی میں بھی تدریس کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
وہ گیلپ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (پاکستان) کے ابنی ڈائریکٹر تھے۔ وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے بانی چیئرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پنجاب کے صوبائی سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
وہ کئی تنظیموں کے بورڈز کے رکن بھی رہے ہیں جن میں شامل ہیں: حلیب فوڈز لمیٹڈ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، فاؤنڈیشن یونیورسٹی، پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹی ای وی ٹی اے) اور ٹیکنیکل اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیویلپمنٹ کمپنی (ٹی یو ایس ڈی ای سی)۔ اس کے علاوہ وہ مختلف وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کے رکن بھی رہے ہیں۔
سائیکولوجی آف ہیومن۔کمپیوٹر انٹرایکشن، اکنامک ٹیرف پالیسی اور ری ٹیل کے موضوعات پر ان کی بہت سی تصانیف شائع ہوئی ہیں۔ آج کل وہ مارکیٹنگ ریسرچ اور کارپوریٹ اسٹریٹیجی کے موضوعات پر تحقیق میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وہ نادرا کے بورڈ کے بھی رکن ہیں۔
 
غیاث الدین خان
غیاث الدین خان ان باکس ٹیکنالوجیز کے بانی رکن اور اس وقت ادارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ وہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور جیوپیٹر میرین سروسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ سیان لمیٹڈ کے بورڈ کے بھی رکن ہیں۔ انھوں نے انٹیل پاکستان میں مینیجمنٹ ایسوسی ایٹ کی حیثیت سے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ انٹیل آرکیٹیکچر کی بنیاد پر پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی میں اضافہ اورکمپیوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے بارے میں حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور نفاذ ان کی ذمہ داری تھی۔بعد میں انھوں نے انڈوسوئز ڈبلیو۔آئی ۔آئی کار سیکیوریٹیز میں کام کا آغاز کیا۔ انھوں نے مختلف نجی اور سرکاری اداروں اور پراجیکٹس میں مالی مشیر کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ انھوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے فائنانس میں ایم بی اے کیا ہے اور14 سالہ تجربے کے حامل ہیں۔
 
Auditor of the Company
Deloitte Yousuf Adil
Legal Advisor  
Zai Law Associates
f